Saturday, April 11, 2026

پیش لفظ

پیش لفظ  


 باجی سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی نے ایک طویل عرصے تک سلسلہ عظیمیہ کے مشن کے فروغ کے

 لئے نہایت ہی شاندار خدمات سر انجام دیں  - آپ نے برطانیه  ،  یورپ  اور امریکہ میں سلسلے 

 کے  فروغ کے لئے انتہائی اہم اور سرگرم رکن کی حیثیت سے اپنا کردار اد ا کیا  - 

آپ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی روحانی اولاد اور ہونہار شاگرد تھیں 

 - آپ پر اللّٰہ اور اس کے رسول نبی کریم صلی اللّٰہ علیہ وسلم کی خصوصی نوازشات اور عنایات

 ہیں  - 

یہ کہانی لوح محفوظ میں جنم لینے والی اس کن کی صوت سرمدی کی ہے  جس نے خوابیدہ روحوں کو 

ازل کی نیند سے جگا دیا  - 

روح کے تاروں پر عشق کے نغمات ابھرنے لگے  ...  محبوب کے لبوں کا ہر نغمہ روح کی بانسری

 میں سما گیا  ... نغمے کا ہر حرف روح کی زندگی بن گیا - عشق کے نشے میں سرشار روح ازل سے ابد

 تک زندگی کے سفر پر محبوب کی کھوج میں دیوانہ وار چل پڑی  -

 روح کی بانسری سے نغمات عالمین میں بکھرتے رہے  - سر دلبراں میں بھیگا ہوا  .... ....  جمال

 لوح محفوظ کی  پیشانی کا چندن بن کر جگمگانے لگا - نگاہ خالقیت اپنے جلوؤں کی خود نمائی پر جھوم

 جھوم گئی  - کن کی ایک آواز   ،  صوت سرمدی کا ایک نغمہ   ،  روح کی ایک زندگی   ،  ازل سے ابد

 تک طالب حق کا ایک سفر    ،  لوح محفوظ کی ایک رنگین کہانی ہے  - 

جس میں خالقیت کا جمال روح کی رعنائیوں  کو گلے سے لگا کر صوت سرمدی کی تال پر رقصاں

 ہے  - کاتب تقدیر کی ہر کن پر لوح محفوظ کی ایک کہانی جنم لیتی ہے  - یہ کہانی بھی لوح محفوظ کی

 کہانیوں میں سے ایک انمٹ کہانی ہے  - جو دل کے تاروں پر بار بار دہرائی جانے والی ہے  - 

یہ کہانی روحانی ڈائجسٹ میں ایک تسلسل کے ساتھ شائع  ہوئی  -

 باجی صاحبہ سیدہ سعیدہ خاتون عظیمی  ایک بے مثال و بے نظیر  ... قابل تقلید روحانی زندگی گزار

 کر  23 مارچ بروز اتوار 2003ء کو مانچسٹر  انگلینڈ میں ... اللّٰہ کی بارگاہ میں مستقل حضوری میں

 تشریف لے گئیں  - انّا للّٰہ و انّا الیہ راجعون  -

میاں مشتاق احمد عظیمی 

مرقبہ ہال  158,   مین بازار 

   مزنگ  لاہور                    


تاریخ اشاعت  

2008 - 10 - 17


No comments:

Post a Comment

قندیل -9

  شہاب ثاقب کی بارش کو  دیکھ کر عاقب نے کہا  ... ابا ! اس میں فکرمندی کی کیا بات ہے  ...  اچھا تو ہے کہ زیادہ سے زیادہ شیاطین مارے جارہے ہیں...